حیدرآباد

گولکنڈہ میں تین روزہ سیرت ﷺ ایکسپو کا افتتاح

حیدرآباد(راست) گولکنڈہ میں جاری تین روزہ سیرت ﷺ ایکسپو کا حافظ رشاد الدین ( ناظم شہر جماعت اسلامی ہند ،حیدرآباد) نے افتتاح کیا۔ یہ ایکسپو الامین اسکول ،ریتی گلی گولکنڈہ میں منعقد کی جارہی ہے جو27نومبر پیر تک جاری رہے گی۔ حافظ رشادالدین نے اپنے خطاب میں کہاکہ سیرت النبی ؐ کوکئی طریقہ سے ہم عوام کے سامنے پیش کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تقاریر، سیرت النبی صلعم پر مقابلے جات اور ایکسپو وغیرہ رکھتے ہوئے لوگوں کورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے واقف کروایاجاسکتا ہے۔

قاری سید متین علی شاہ قادری (خطیب قطب شاہی عید گاہ گولکنڈہ وبانی مدرسہ رحمت العلوم) نے ایکسپو کے انعقاد پر ذمہ دارو ںکومبارک باد دی اورکہاکہ اس طرح کے ایکسپو سے ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو عام لوگوں تک پہنچاسکتے ہیں۔ انہو ںنے کہاکہ بہترین انداز میں ایکسپو کے انعقاد پرذمہ داروں کومبارک با ددی۔سید سلطان محی الدین نے افتتاحی کلمات ادا کئے۔ یحییٰ بن حسن ، ناصرالدین ، ندیم الدین، صبورعبداللہ ، ادریس الدین، معراج محمدخان، عبدالسبحان نے انتظامات میں حصہ لیا۔

اس موقع پر ریاض علی خان اور سید شاہ علی حسینی (بانی الامین اسکول ) موجودتھے۔ کنوینر ایکسپو محمدمنیر نے انتظامات تمام افراد کاشکریہ جنہوں نے اس ایکسپو میں کامیاب بنانے میں تعاون کیا۔انہوں نے والدین پرزوردیا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اس معلوماتی سیرت النبی صلعم ایکسپو میں شرکت کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات سے اپنے خاندان کوواقف کروائیں۔ یہ ایکسپو پیر کو بھی صبح دس تا 5بجے شام تک الامین اسکول گولکنڈہ میں جاری رہے گی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button