حیدرآباد

گورنمنٹ سٹی کالج حیدرآباد کی صدسالہ تقریبات کا اختتام

حیدرآباد (راست) گورنمنٹ سٹی کالج کی صد سالہ تقریبات کے دوران منعقدہ تین روزہ پروگراموں کو بہترین انداز میں ترتیب دیاگیا۔ شہر کے ڈگری کالجوں کے طلبہ کیلئے منعقدکیے گئے میگافسٹ ادب ثقافتی اور کھیلوں کے مقابلوں کے فاتحین کومہمانوں نے میڈلس اور مومنٹوز سے نوازا۔

اعلیٰ حکام جنہوں نے اختتامی اجلاس میں شرکت کی ۔جی یادگیری ،ڈاکٹرراجندرسنگھ ،ڈاکٹر ڈی بی چاری او ر سریش کمار سب نے اس بات پراطمینان کااظہار کیا کہ ان تقریبات سے طلبہ میں جوش وجذبہ ہوا ہے۔ طلبہ کی آرٹ نمائش کا خصوصی طورپر انعقاد حیرت اور مسرت کا باعث تھا۔ ان سب نے کیمسٹری ،فزکس اور لیباریٹریز میں قدیم تجرباتی آلات کامعائنہ کیا اورمتعلقہ شعبہ جات کے ذمہ داران اور اساتذہ کومبارک باد دی۔

پرنسپل ڈاکٹر بالا بھاسکررائو، وائس پرنسپل محترمہ اعجاز سلطانہ ،صدر شعبہ اردو ڈاکٹر رضوانہ بیگم اور ڈاکٹر یادیا،ڈاکٹررتنا پربھاکر،این سی سی اور این ای سایس کیڈس سرینواس گوڑ نے ان سب کومبارک باد پیش کی۔ ثقافتی پروگراموں کے تحت فن کاروں کی جانب سے رقص اور قوالی کی پرفارمنس نے طلبہ کومتاثرہ کیا۔ اسی طرح سٹی کالج کے صد سالہ تقریبات اختتام پذیر ہوئیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button