دیوبند

گمشدہ احمد کی ملی اطلاع

دیوبند،24؍ مارچ(رضوان سلمانی) گزشتہ 17تاریخ سے لاپتہ محلہ ابوالمعالی کے رہنے والے محکمہ بجلی کے سابق ملازم آصف علی عثمانی کا فرزند محمد احمد کی خیریت گزشتہ رات مل گئی ، جس کے بعد اہل خانہ نے راحت کی سانس لی ہے۔ احمد کی خیریت ملنے کے بعد اہل خانہ اسے لینے کے لئے صوبہ کیرالہ روانہ ہوگئے، تفصیل کے مطابق گزشتہ 17مارچ شام ساڑھے سات بجے سے دماغی طو رپر معذور احمد لاپتہ ہوگیا تھا ، جس کے بعد تھانہ میں گمشدگی درج کرائی گئی تھی اور اسی وقت سے اہل خانہ اس کی تلاش میں سرگرداں تھے ۔

 

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ احمد کی خیریت نہ ملنے کے سبب پریشانی میں مزید اضافہ ہورہا تھا ، ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹینڈ اور دیگر علاقوں میں گمشدگی کے پوسٹر چسپاں کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر احمد کی گمشدگی کی اطلاع اور اسے تلاش کرنے کی اپیل زور شور کے ساتھ گردش کررہی تھی ۔ اتراکھنڈ کے ہریدوار ، دہرہ دون ، روڑکی اور سہارنپور ، گنگوہ، میرٹھ کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں میں اہل خانہ تلاش کررہے تھے ، ساتھ ہی ساتھ دعائوں کا سلسلہ بھی جاری تھا، اسی دوران رات ساڑھے بارہ بجے کیرالہ پولیس اسٹیشن سے احمد کے والد کے پاس فون آیا اور انہو ںنے احمد کے اپنے پاس ہونے کی اطلاع دی۔ اسی کے ساتھ ساتھ احمد سے اہل خانہ کی بات کرائی گئی ،

 

اس اطلاع کے ملنے کے بعد اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑگئی ، تبھی احمد کے بڑے بھائی عارف اور فاروق یحییٰ بذریعہ ہوائی جہاز کیرالہ کے لئے روانہ ہوگئے ۔ عارف نے بتایا کہ جہاز سے کوچی اترنے کے بعد ماوی لیکارا پولیس اسٹیشن الفاپوزہ تک پہنچنے کے لئے ٹیکسی سے تین گھنٹے کا سفر جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ وقت کے بعد وہ احمد کے پاس پہنچ جائیں گے اور تفصیل بعد میں بتائیں گے، اہل خانہ نے تمام دعا گو حضرات کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 

دوسری جانب گزشتہ ایک ماہ سے زائد لاپتہ ہوئے نوجوان کا پولیس آج تک سراغ نہیں لگا پائی ہے جس کے چلتے اب اہل خانہ نے نوجوان کی اطلاع دینے والے کو 21ہزار روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ محلہ کائستھ واڑہ کے رہنے والے جے پرکاش پال کا 25سالہ بیٹا آشیش پال گزشتہ 22فروری کی رات 8بجے سائیکل پر سوار ہوکر اسٹیٹ ہائی وے پر واقع سائی دھام مندر گیا تھا ، اس کے بعد وہ مشتبہ حالت میں لاپتہ ہوگیا، جس کے بعد اہل خانہ نے اس کی گمشدگی درج کرائی اور مسلسل اسے تلاش کرتے رہے لیکن آج تک اس کے بارے میںاہل خانہ کو اس کی اطلاع نہیں ملی۔ اب اہل خانہ نے اس کی اطلاع دینے والے کو 21ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button