گلریز دیواسی کے اعزاز میں شعری محفل کا انعقاد
حوصلہ نہیں ہارو ابتدا کرو یارو٭اک چراغ جلنے سے سو چراغ جلتے ہیں

دیوبند،18؍ نومبر (رضوان سلمانی) گذشتہ شب مدھیہ پردیش کے ضلع دیواس سے تشریف لائے گلریز دیواسی کے اعزاز میں ایک شعری محفل اردو ادب کی ایک شام گلریز دیواسی کے نام سے منعقد ہوئی۔ڈاکٹر سلمان دلکش کے گھر پر منعقد اس شعری محفل کی صدارت عبد اللہ راہی نے کی اور شمع روشن گلریز دیواسی نے کی جبکہ پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر سلمان دلکش جشن گلریز دیواسی کا مو منٹو اور شال پیش کرکے اعزاز سے نوازا ۔ شعری محفل کے چنندہ اشعار نذر قارئین ہیں۔
ہم تم اگر ملیں تو مکمل ہو زندگی۔۔۔خوشیاں تمہارے پاس ہیں غم میرے پاس ہیں عبد اللہ راہی
صداقت کی ہے یہی پہچان اصلی۔۔۔اگر سچ ہے تو پھر کڑوا لگے گا گلریز دیواسی
حوصلہ ہو اگر غم کے طوفان میں۔۔۔من کی کشتی تری پار اتر جائے گی زاہد دیوبندی
ایک دلکش سے ترنم کا ہوا تھا احساس۔۔۔کل کچھ اس طرح پکارا مری ماں نے مرا نام سلمان دلکش
وارثوں کی ضدوں میں مکان ٹوٹ گئے۔۔۔ان آندھیوں میں کئی خاندان ٹوٹ گئے جاوید آسی
ہمارے دشمنوں کو اب کوئی زحمت نہیں ہوگی۔۔۔ہمیں برباد کرنے کو ہمارے یار بیٹھے ہیں سہیل عاطر
مغفرت کیلئے شاید یہی کافی ہو ذکی۔۔۔سیکڑوں مرتبہ میت نے جو شانے بدلے ذکی ماہر
حوصلہ نہیں ہارو ابتدا کرو یارو۔۔۔۔۔اک چراغ جلنے سے سو چراغ جلتے ہیں عبد الرحمن سیف
تھکن کا لب پر گلہ نہیں ہے اور ایک مدت سے چل رہا ہے ۔۔۔طواف اسکا کرے گی منزل ارادہ جسکا اٹل رہا ہے راشد کمال
پتھروں کے دل والے کانچ کے مکانوں میں ۔۔۔چہرے بھولے بھالے ہیں زہر ہے زبانوں میں تنویر اجمل
اس موقع پر انوار حسین ،فرمان احمد،شاہ فیصل،پروگرام کے آخر میں ڈاکٹر سلمان دلکش نے سبھی حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔