گجرات

گجرات: سورت میں زلزلہ کاجھٹکا

سورت27فروری(آئی این ایس انڈیا)
ہفتہ کے روزگجرات کے سورت میں 3.1 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلہ ریسرچ کے انسٹی ٹیوٹ (ISR) نے یہ معلومات دی ہیں۔ زلزلے میں کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ نے بتایاہے کہ زلزلہ صبح تقریباََ4.35 بجے آیا اوراس کامرکز جنوب گجرات میں سورت کے شمال شمال مشرق میں 29 کلومیٹرتھا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زلزلے کی وجہ سے جانی ومالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ آئی ایس آرنے بتایاہے کہ زلزلہ 15 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا اور اس کے جھٹکے سورت شہراورگردونواح میں محسوس کیے گئے تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close