ممبئی

گجرات فسادات: معروف سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کو اے ٹی ایس نے لیاحراست میں

احمد آباد، 25جون (ہندوستان اردو ٹائمز) سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کے گھر پر ہفتہ کے روز اے ٹی ایس پہنچی اور انہیں حراست میں لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق گجرات اے ٹی ایس کی دو ٹیمیں ممبئی پہنچی ہیں، ایک ٹیم تیستا سیتلواڑ کے جوہو واقع گھر گئی جبکہ دوسری سانتا کروز پولیس اسٹیشن گئی۔ بعد میں ٹیم انہیں لے کر سانتا کروز پولیس اسٹیشن پہنچی۔ قبل ازیں الزام عائد کیا تھا کہ گجرات اے ٹی ایس تیستا کو حراست میں لینا چاہتی ہے لیکن انہیں کوئی وارنٹ نہیں دکھایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس فی الحال دستاویزات کی جانچ کر رہی ہے۔ اس کے بعد اے ٹی ایس سماجی کارکن کو اپنے ساتھ لے کر احمد آباد واقع صدر دفتر لے کر جائے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز 24 جون کو گجرات فسادات پر ایس آئی ٹی کی رپورٹ کے خلاف دائر کی گئی ایک عرضی کو سپریم کورٹ نے خارج کر دیا۔

 

اس عرضی کو مرحوم احسان جعفری کی اہلیہ ذکیہ جعفری کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔سپریم کورٹ نے عرضی کو خارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ تیستا سیتلواڑ کی تحقیقات کی جانی چاہئے کیونکہ اس معاملہ میں وہ ذکیہ جعفری کے جذبات کا استعمال خفیہ طور پر اپنے فائدہ کے لئے کر رہی تھیں۔

عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ تیستا سیتلواڑ اس معاملہ میں لگاتار شامل رہیں ،جبکہ ذکیہ احسان جعفری اس معاملہ کی اصل متاثرہ ہیں۔دریں اثنا، معروف سماجی کارکن شبنم ہاشمی نے ٹوئٹ کیا کہ گجرات اے ٹی ایس تیستا سیتلواڑ کے گھر پر پہنچ گئی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ان کے پاس کوئی گرفتاری وارنٹ نہیں ہے۔ انسانی حقوق کارکنان کے خلاف لگاتار ہو رہے حملے قابل مذمت ہیں۔شبنم ہاشمی نے بعد میں ایک اور ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ تیستا سیتلواڑ کو آئی پی سی کی دفعات 468، 471، 194، 211، 218 اور 120B کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button