قومی

گجرات سے چار لوگ نکلے،دو بیچنے والے،دو خریدار، بھوپیش بگھیل کا طنز،گجرات ماڈل نے ملک کوکچھ نہیں دیا

رائے پور26مارچ (ہندوستان اردو ٹائمز) چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے آئیڈیاز آف انڈیا پروگرام کے دوسرے دن شرکت کی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا چھتیس گڑھ ماڈل 2024 کے انتخابات میں بی جے پی کے گجرات ماڈل کو پیچھے چھوڑ دے گا، تو انہوں نے کہاہے کہ اب گجرات ماڈل کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا۔گجرات نے ملک کو بہت کچھ دیا ہے۔ مہاتما گاندھی اور ولبھ بھائی پٹیل جیسے بیٹے دیے۔ ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو بنانے میں سب سے بڑا رول سردار پٹیل نے اداکیاہے۔

لیکن اب چار لوگ نکل آئے ہیں، دو بیچنے والے اور دو خریدار۔ اس وقت کی تمام تعمیرات اب فروخت ہو رہی ہیں۔سی ایم بگھیل نے مزیدکہاہے کہ آخرگجرات ماڈل کیا ہے؟ پی ایم مودی 8 سال سے اقتدار میں ہیں لیکن کوئی بتائے کہ گجرات ماڈل سے ملک کو کیا فائدہ ہوا؟ آج بھی بی جے پی گجرات ماڈل پر بات نہیں کرتی ہے۔ ملک میں چھتیس گڑھ ماڈل کی بات ضرور ہو رہی ہے۔ یہ حکومت سب کچھ مل کر بیچ رہی ہے۔ ایئر انڈیا کو فروخت کیا گیا، کئی بڑی کمپنیوں کو فروخت کیا گیا ہے۔ تمام ہوائی اڈے فروخت ہو رہے ہیں۔ تمام دولت مخصوص ہاتھوں میں جا رہی ہے پھر بھی ملکی معیشت بہتر نہیں ہو رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزیدکہاہے کہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ تیل اور گیس کی قیمتوں میں کیسے بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے۔ سبھی دیکھ رہے ہیں کہ پانچ ریاستوں کے انتخابات کے بعد ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں کس طرح بڑھ رہی ہیں، لیکن کوئی نہیں بول رہا۔ لوگوں کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ چھتیس گڑھ کے سی ایم بھوپیش بگھیل کا کہنا ہے کہ اب گجرات ماڈل کی بات نہیں ہو رہی ہے۔ یہ پہلے بھی پروپیگنڈے کا حصہ تھا اور آج بھی ہو رہا ہے۔ اب اس بار چھتیس گڑھ ماڈل کی بات ہو رہی ہے اور اسے ہمارے کام کی تعریف کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button