قومی

گجرات: بھڑوچ میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، چھ افراد ہلاک: پولیس

احمدآباد،11؍اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) گجرات کے شہر بھروچ میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ اس میں 6 مزدوروں کی موت ہو گئی ہے۔ پولیس ذرائع نے یہ خبر دی ہے۔ پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور راحت اور بچائوکا کام بخوبی انجام دیا۔ یہ حادثہ احمد آباد سے تقریباً 235 کلومیٹر دور دہیج انڈسٹریل ایریا میں واقع یونٹ میں صبح تقریباً 3 بجے پیش آیا۔

بھروچ کی پولیس سپرنٹنڈنٹ لینا پاٹل نے بتایا کہ چھ افراد ایک ری ایکٹر کے قریب کام کر رہے تھے، جس میںڈسٹیلیشن عمل کے دوران اچانک دھماکہ ہو گیا۔انہوں نے کہاکہ ری ایکٹر میں ہونے والے دھماکے سے فیکٹری میں آگ لگ گئی۔

اس سے ری ایکٹر کے قریب کام کرنے والے تمام چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ بعد میں لاشیں نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئیں اور آگ پر بھی قابو پا لیا گیا ۔اہلکار نے کہا کہ اس واقعے میں کوئی اور زخمی نہیں ہوا اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button