قومی

گاندھی جی کی جان بچانے والے بخت میاں(بطخ میاںانصاری )کی یوم پیدائش کے موقو پر25جوں کو پور ے بھارت میں دھوم دھام سے منایا جائے جشن

نئی دہلی (ہندوستان اردو ٹائمز) آج دیش کی آزادی کا 75واں سال منایا جارہا ہے۔ جس آزادی کی لڑائی میں لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دیں، لوگ بے گھر ہوئے، جیلوں میں طرح طرح کی تکلیفیں برداشت کیں،کالا پانی سے لے کر پھانسی کی سزا ہوئی اور گولیوں اور توپوں سے اڑا کر موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے۔ اس آزادی سے بھارت میں انگریزی کمپنی راج کا خاتمہ ہوا۔ ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈکر کے ذریعہ لکھی گئی کتاب آئین ملا۔جس کی بنیاد پر دیش کی عوام سیاسی اور سماجی طور پر برابری اور جمہوریت کی راہ پر بڑھ چلی۔آج ہماری اسی آزادی کا،آزادی کی لڑائی میں شہیدوں کا مودی سرکار کے تحفظ میں پل بڑھ رہی کنگنا رناوت جیسے لوگوں اور اس وقت کے انگریزی حکومت کا ساتھ دینے والے آر ایس ایس (RSS) کے لوگوں کے ذریعہ توہین کئے جارہے ہیں۔ آزادی سے حاصل ہوئے تمام قیمتوں ،درجات ،آئین اور دیش کی عوام کی ایکتا اور ساجھی سنکرتی،ساجھی وراثت کی تاریخ کو مٹایا جارہا ہے۔ دیش کے کل کارخانوں،ریل ،ہوائی اڈوں، خدانوں،تعلیم اور صحت اداروں سے لے کر تمام سنستھانوں(حوالہ جات) کو نجی دیشی ،بدیشی پنجی وادیوں کے ہاتھوں فروخت کیا جارہا ہے۔ دیش کو دوبارہ کمپنی راج میں تبدیل کیا جارہا ہے۔
ایسے وقت میں گاندھی جی کی جان بچانے والے ستیہ گرہی آنجہانی بخت میاں عرف بطخ میاں انصاری کو ان کی یوم پیدائش کے موقع پر یاد کیا جانا دیش واسیوں کی ذمہ داری ہے ۔ اور تمام مجاہد آزادی کو ہم سب اس موقع پر یاد کریں۔
گاندھی جی کے جان بچانے والے مجاہد آزادی آنجہانی بخت میاں انصاری کو ان کی یوم پیدائش پر ونمرشردھانجلی(خراج عقیدت) پیش کرتے ہوئے بھارت سرکار اور ریاستی سرکار سے مانگ کرتے ہیں :
1۔ بہار میں راشٹرپیتا مہاتما گاندھی جی اور بخت میاں انصاری کے نام سے کیندریہ یونیورسٹی کا قیام کیا جائے ۔ اور اس کے ساتھ ہی مرکزی اوربہار حکومت مہاتما گاندھی اور بطخ میاں انصاری کے نام سے سنیکت(متحدہ)شودھ استھان(ریسرچ سینٹر) بنایا جائے۔
2۔ چمپارن ضلع(موتیہاری) میں ان کے نام سے سڑکوں اور ریلوے اسٹیشن کا نام رکھا جائے۔
3۔ دلت مسلم ،اوبی سی مسلم کے ساتھ کئے جارہے مظالم اور ناانصافی کو ختم کیا جائے۔ سرکاری نوکریوں اور تمام سرکاری اداروں میں پرتی ندھتو(نمائندگی)کا موقع فراہم کیا جائے۔اور آرٹیکل 341میں جو بندشیں لگائی گئی ہیں اس کو ختم کیا جائے۔
4۔ تمام ایس سی ،ایس ٹی،او بی سی ،دلت اوبی سی اور مسلم اوبی سی مجاہد آزادی کوان کی یوم پیدائش اور آزادی کے پرو پر یاد کیا جائے ۔
5۔ بھارت سرکار سابق صدر جمہوریہ راجیندر پرساد کے ذریعہ بخت میاں انصاری کے بیٹے کو آلاٹ کی گئی 35ایکڑ زمین آج تک ان کو نہیں ملی ہے، ان کو آلاٹ کرایا جائے۔بخت میاں انصاری کا پریوار آج تمام سویدھائوں(سہولتوں) سے ونچت(محروم) ہیں ۔ان کی صلاحیتوں کے انوسار(حساب سے)ان کی مدد کی جائے۔اور کیندر سرکار /بہار سرکار کے ذریعہ جو کام آج تک مکمل نہیںہوسکا ہے جلد مکمل کیا جائے۔
6۔ سمست سوتنترتا سنگرام سینانی جو آج گمنام ہوگئے ہیں،ان کے بارے میں آنے والی پیڑھی(نسل) کو پڑھایا اور بتایا جائے ۔ان کے سوانح حیات کو نصاب میں شامل کراسکولوں میںدرس وتدریس کے ذریعہ طلبا کی ذہن سازی کی جائے۔
7۔ پورے بھارت میں جہاں جہاں گاندھی جی پیس فائونڈیشن (سنستھان)ہے وہاں وہاں بخت میاں انصاری کا بھی تعارف کرایاجائے اور ان کی تصویر لگائی جائے۔
8۔ بہار کے ایسے گمنام سنگرام سینانیوں جن کو تاریخ کی کتاب میں جگہ نہیں ملی۔ان پر بھارت سرکار اور ریاستی سرکار کو وشیش دھیان دینا چاہئے۔
٭٭٭٭٭
بے۔نظیر انصار ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی
اُسیا رسورٹ(کوینس ہوم) کوہِ فضا، احمدآباد پیلس روڈ، بھوپال۔۴۶۲۰۰۱(ایم۔پی)
ای۔میل:- mwansari1984@gmail.com / taha2357ind@gmail.com

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button