کھیل

کے ایل راہل کو مستقبل میں نائب کپتان بنایا جاسکتا ہے : سنیل گواسکر

نئی دہلی،17؍ ستمبر (ہندوستان اردو ٹائمز) سابق ہندوستانی کپتان اور اپنے وقت کے تجربہ کار بلے باز سنیل گواسکر کا خیال ہے کہ کرکٹ بورڈ آف انڈیا (بی سی سی آئی) کو مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ ایسی صورتحال میں اگلے کپتان کو ابھی سے تیار کیا جاناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کے ایل راہل کو مستقبل کے کپتان کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔گواسکر چاہتے ہیں کہ بی سی سی آئی فی الحال راہل کو ہندوستان کا نائب کپتان بنائے۔ واضح رہے کہ موجودہ کپتان وراٹ کوہلی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ اگلے ماہ شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ٹی 20 انٹرنیشنل میں ٹیم انڈیا کے کپتان کے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے، جس کے بعد ہندوستان کے نائب کپتان روہت شرما قیادت کا کردار مکمل کریں گے۔

روہت فی الحال محدود اوورز میں نائب کپتان ہیں، اور اگر انہیں کپتان بنایا گیا تو نائب کپتان کی جگہ خالی ہو جائے گی۔سنیل گواسکر نے کہاکہ یہ ایک اچھی بات ہے کہ بی سی سی آئی آگے دیکھ رہا ہے۔ آگے سوچنا ضروری ہے۔ اگر ہندوستان نئے کپتان کو تیار کرنا چاہتا ہے تو راہل کو دیکھا جا سکتا ہے ،اس نے اچھا کیا ہے۔ اب بھی اس کی انگلینڈ میں بیٹنگ بہت اچھی تھی وہ بین الاقوامی سطح پر آئی پی ایل اور 50 اوورز کی کرکٹ میں بھی اچھا کھیل رہا ہے اسے نائب کپتان بنایا جا سکتا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close