قومی

’کیندریہ ودیالیہ‘ میں کوٹہ کے مسئلہ پر فیصلہ مشاورت کے بعد لیا جائے گا: حکومت

نئی دہلی30مارچ (ہندوستان اردو ٹائمز) حکومت نے بدھ کوپارلیمنٹ میں کہاہے کہ کیندریہ ودیالیوں میں کوٹہ سسٹم سے متعلق کوئی بھی فیصلہ تمام ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ مشاورت کے بعد لیا جائے گا۔یہ معلومات ریاستی وزیر تعلیم اناپورنا دیوی نے راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران مختلف ضمنی سوالات کے جواب میں دی ہیں۔

انہوں نے کہاہے کہ کیندریہ ودیالیوں میں کوٹہ سسٹم کے تعلق سے ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات پر حکومت سنجیدگی سے غورکر رہی ہے۔انہوں نے کہاہے کہ کوٹہ ختم کرنا ہے یا بڑھانا ہے، حکومت سنجیدگی سے غور کر رہی ہے کہ کوٹہ سسٹم کے حوالے سے کیا فیصلہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاہے کہ متعلقہ محکمہ تمام ممبران سے بات چیت کے بعد فیصلہ کرے گا۔ انہوں نے کہاہے کہ اس سلسلے میں ارکان پارلیمنٹ اورپارلیمنٹ جو بھی فیصلہ کرے گی حکومت اس پر سنجیدگی سے غور کرے گی۔

وزیرنے کہاہے کہ لوک سبھا کے اسپیکر نے اس سلسلے میں انتظامات کر دیے ہیں اور محکمہ تمام پارٹیوں کے لیڈروں سے بات کرنے کے بعد کوئی فیصلہ کرے گا۔وقفہ سوالات کے دوران کئی ارکان نے کیندریہ ودیالیوں میں کوٹہ کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا، جبکہ کچھ ارکان نے ملک بھر میں ایسے اسکولوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا۔ہر رکن پارلیمنٹ کوکیندریہ ودیالیوں میں داخلے کے سلسلے میں 10 نشستوں کا کوٹہ ملتا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button