ہندوستان

کیرل کے وزیراعلیٰ کوروناپوزیٹیو

تروونننت پورم 8اپریل(ہندوستان اردو ٹائمز) کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنارائی وجین کرونا متاثر ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ریاست میںاسمبلی انتخابات کے دوران ووجین کی بیٹی بھی ووٹنگ کے دن ہی متاثر ہوگئی تھیں۔ آج ، کیرالہ میں کورونا کے 4353 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس عرصے کے دوران 18 افراد کی موت ہوگئی۔اس سے پہلے وہاں بھی لیڈروں کی خوب ریلیاں ہوئیں۔اب جن ریاستوں میں الیکشن باقی ہیں وہاں کوروناکی رفتارکم ہے۔اورماسک کی بھی ضرورت اعلیٰ لیڈروں کی ریلیوں میں نہیں ہے۔خودبی جے پی لیڈرہیمنت بسواسرمانے کہاہے کہ آسام میں لوگوں کوماسک لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔جب کہ وزیراعظم اپیل کرتے رہے ہیں۔سوال یہ ہے کہ بی جے پی لیڈران کے اس طرح کے متنازعہ بیانات کے بعداورالیکشن میں خودحکومت کے نمائندوں کی ریلیوں میں بھیڑپرعوام سوال اٹھارہی ہے اورغیرمحتاط ہوگئی ہے۔سوشل میڈیاپرکہناہے کہ سرکارخودسنجیدہ نہیں ہے اوراس کی ذمے داری عوام پرڈال رہی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close