عجیب و غریب

کیرالہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افرادپُراسرار حالت میں موت

ترواننت پورم ، 2 جولائی ( ہندوستان اردو ٹائمز) کیرالہ کے کلم بلم کے قریب ہفتہ کی صبح ایک خاندان کے پانچ افراد اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ مرنے والوں میں دو کمسن بچے بھی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ گھر کے مالک کو ایک کمرے میں پھندے سے لٹکا ہوا پایا گیا جبکہ دیگر چار افراد زمین پر پڑے ہوئے پائے گئے۔ شبہ ہے کہ اس نے زہر کھا لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مرنے والوں میں مالک مکان، اس کی بیوی اور دو بچوں کے علاوہ ایک اور خاتون رشتہ دار بھی شامل ہیں۔ایک پولیس افسر نے کہا کہ بظاہر یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے۔ ایسے اشارے ملے ہیں کہ یہ خاندان کچھ مالی مسائل سے پریشان تھا، لیکن ہم تفصیلی تحقیقات کے بعد ہی کسی نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کی خبر اس وقت ملی ،جب خاندان کا قریبی رشتہ دار صبح ان کے گھر پہنچا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button