بین الاقوامی

کیا مولانا طارق جمیل نے دوسری شادی کی ؟ دوسری شادی کی خبروں پر مولانا نے کیا کہا ضرور پڑھیں

لاہور (ہندوستان اردو ٹائمز) معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے اپنی دوسری شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کی شادی کے حوالے سے افواہیں پھیل رہی ہیں۔ اس بارے میں کسی یوٹیوب چینل کا تھمب نیل شیئر کیا جا رہا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ ’ مولانا طارق جمیل کی دوسری بیوی منظر عام پر آگئی، پہلی بیوی سے جھگڑا، دوسری بیوی سے محبت۔‘

مولانا طارق جمیل نے یہ تھمب نیل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ سوشل میڈیا پر میری دوسری شادی سے متعلق کچھ یوٹیوب چینلز ویوز اور سبسکرائبرز کی خاطر جھوٹ بول رہے ہیں، اس بات کا حقیقت سے بالکل بھی تعلق نہیں ہے، اللہ ان کو ہدایت عطا فرمائے۔‘

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close