کھیل

آسٹریلیا کے خلاف جیت نے جگائی امید کی کرن : بائوچر

جوہانسبرگ،09 ؍اپریل ( آئی این ایس انڈیا ) جنوبی افریقہ ٹیم کے ڈائریکٹر مارک بائوچر کے لئے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں جیت امید کی کرن کی طرح ہے اور گزشتہ سیشن میں مشکل لمحات سے گزرنے کے باوجود وہ جنوبی افریقہ کی مضبوط ٹیم تیار کرنے کے تئیںپرامید ہیں۔یہ سابق وکٹ کیپر بلے باز نے دورہ انگلینڈ سے قبل دسمبر میں ذمہ داری سنبھالی تھی۔ جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز گوائی جبکہ بارش سے متاثر ون ڈے سیریز ڈرا کروائی تھی۔جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اس کے بعد آسٹریلیا سے ٹی 20 سیریز بھی گوائی لیکن کڈی کاک کی قیادت والی ٹیم آرون فنچ کی ون ڈے ٹیم کے خلاف 3-0 سے جیت درج کرنے میں کامیاب رہی تھی۔بائوچر نے ‘کرکٹ جنوبی افریقہ سے کہاکہ اگر میں گزشتہ سیشن میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف کارکردگی پر غور کرتا ہوں تو یہ مایوس کن رہا۔انہوں نے کہاکہ خاص طور انگلینڈ کے خلاف ہم ویسی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائے جیسا ہم چاہتے تھے۔ ہمارا کوچنگ عملہ نیا ہے اور ہم نے کچھ سوال پوچھے اور ہمیں کچھ جواب بھی ملے۔ ان میں سے کچھ اچھے تھے اور کچھ برے۔بائوچر حالانکہ محدود اوورز کے فارمیٹ میں ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہے لیکن انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کو تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ موسم گرما کے سیشن میں اچھی بات یہ رہی کہ ہمیں خاص طورپر چھوٹے فارمیٹس میں امید کی کرن نظر آئی۔ مجھے لگتا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اب بھی ہمیں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close