کھیل

سالانہ کانٹریکٹ میں بی سی سی آئی نے محمد شامی کو اے کٹیگری کے درجہ میں رکھا، اب ملیں گے اتنے کروڑ روپے ، مگر دھونی؟

کھیل ( ہندوستان اردو ٹائمز ) جاگرن ڈاٹ کام پر چھپی خبر کے مطابق بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ یعنی بی سی سی آئی نے ہندوستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے سالانہ کانٹریکٹ کا اعلان کیا ہے ، بی سی سی آئی کے اس لسٹ میں کل 27 کھلاڑیوں کا نام شامل ہے، جبکہ سابق کپتان اور وکیٹ کیپر بلے باز مہیندر سنگھ دھونی اس لسٹ سے باہر کردیئے گئے ہیں،
کھلاڑیوں کی چار کیٹیگری بنائی گئی ہیں ۔ A+ – A- B- C ان چاروں کیٹیگری میں بی سی سی آئی نے سب سے بڑی کٹیگری اے پلس کو دی ہے جس میں صرف تین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، موجودہ کپتان وراٹ کوہلی نائب کپتان روہت شرما اور تیز گیند باز جسپرت بمراہ ہیں ، ان تینوں کھلاڑیوں کو سالانہ 7-7 کروڑ روپے ملیں گے ۔
بی سی سی آئی کے سالانہ قرار میں اے کٹیگری میں شیکھر دھون، کے ایل راہل، رویندر جڈیجہ، آر اشون، محمد شامی، کلدیپ یادو بھونیشور کمار، چیتیشور پجارا، اجنکے ریحانے، رشبھ پنت، ایشانت شرما شامل ہیں جنکو 5-5 کروڑ روپے ملیں گے ۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close