کھیل

سری لنکا میں کنٹریکٹ تنازعہ میں نیا موڑ، ریٹائر منٹ لے سکتے ہیں میتھوز

کولمبو،07؍جولائی (ہندوستان اردو ٹائمز) سری لنکا کرکٹ اور اس کے کرکٹرز کے مابین معاہدے پر طویل عرصے سے جاری تنازع نے بدھ کو نیا موڑ لے لیاجب سینئر کھلاڑی انجیلو میتھوز نے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دیا۔ 13 جولائی سے ہندوستان کے خلاف شروع ہونے والی محدود اوورز سیریز سے پہلے یہ واقعہ ہوا ہے۔ موجودہ کھلاڑیوں میں سب سے سینئر میتھوز اور ٹیسٹ کپتان دیموتھ کرونارتنے کوقومی معاہدے سے باہر رکھا گیا ہے۔ میتھوز نے سری لنکا کی کرکٹ انتظامیہ کو خط لکھا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ پر غور کررہے ہیں، آئندہ چند روز میں وہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے ہر دورے کی بنیاد پر معاہدے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کوئی سالانہ معاہدہ نہیں ہوگا کیونکہ فوری ضرورت ہندوستان کے خلاف سیریز کے لئے کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ کرنے کی ہے۔ کھلاڑیوں کو 8 جولائی تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ پہلے جن کھلاڑیوں نے اس پر دستخط کرنے سے انکار کیا تھا انہوں نے بھی اب دستخط کردیئے ہیں۔کارکردگی کی بنیاد پر 24 ٹاپ پلیئرز کو چار زمروں میں رکھاگیا ہے۔چھ کھلاڑیوں کو اے زمرے میں جگہ ملی ہے جن کی سالانہ تنخواہ 70000 سے ایک لاکھ ڈالر کے درمیان ہوگی۔ سری لنکن ٹیم قومی معاہدے پر دستخط کیے بغیر انگلینڈ کے دورے پر گئی تھی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close