کھیل

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوسکتے ہیں آسٹریلیا کے تجربہ کار بلے باز اسٹیو اسمتھ

ملبورن،03؍جولائی (ہندوستان اردو ٹائمز) کہنی کی انجری سے پریشان آسٹریلیا کے تجربہ کار بلے باز اسٹیو اسمتھ نے کہا ٹیسٹ کرکٹ کی اولین ترجیح ہے اور وہ انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے لئے فٹنس برقرار رکھنے کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر رہنے کے لئے تیار ہی۔اسمتھ کہنی کی انجری کے سبب ویسٹ انڈیز کے محدود اوورز کے دورے سے دستبردار ہوگئے تھے۔اسمتھ نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ابھی وقت ہے اور میں اس وقت فٹ ہورہا ہوں ،آہستہ آہستہ ہی سہی لیکن میں ٹھیک ہورہا ہوں۔

کورونا وبا کی وجہ سے ٹی 20 ورلڈ کپ اب ہندوستان کے بجائے 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہوگا۔ ایشز سیریز آٹھ دسمبر سے کھیلا جائے گا۔اسمتھ نے کہاکہ میں ورلڈ کپ کھیلنا چاہتا ہوں لیکن میری نظر میں ٹیسٹ کرکٹ اہمیت کا حامل ہے۔ میں ایشز کو نہیں چھوڑنا چاہتا اور اس میں اپنی کامیابی کو دہرانا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ یہاں تک کہ اگر مجھے اس کے لئے ورلڈ کپ سے باہر رہنا پڑا تو میں تیار ہوں لیکن امید ہے کہ ایسی صورتحال نہیں ہوگی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close