کھیل

محمد اظہرالدین حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر کے عہدے سے برطرف

حیدرآباد،17؍ جون (ہندوستان اردو ٹائمز) حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن میں ایک بہت بڑی تبدیلی ہوئی ہے۔ سابق ہندوستانی کپتان محمد اظہرالدین کو حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کی اعلیٰ کونسل نے ایک اجلاس میں اظہرالدین کو وجہ بتائو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اوپر عائد الزامات کی تحقیقات مکمل ہونے تک معطل رہیں گے۔

نوٹس کے مطابق اظہرالدین کی رکنیت بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ اعلیٰ کونسل نے یہ فیصلہ اظہرالدین کے خلاف زیر التوا مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے لیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایچ سی اے کے ممبروں کی طرف سے آپ کے خلاف بہت سی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اعلیٰ کونسل نے ان شکایات پر سنجیدگی سے غور کرنے کے بعد یہ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلیٰ کونسل آپ کو معطل کر رہی ہے اور جب تک ان شکایات کی تحقیقات مکمل نہیں ہوتی ہیں تب تک آپ کی ایچ سی اے کی رکنیت ختم کی جارہی ہے۔اظہرالدین ستمبر 2019 میں ایچ سی اے کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ لیکن ان کا دور مسلسل تنازعہ سے گھرا رہا۔نوٹس کے مطابق اظہر نے دبئی میں نجی کرکٹ کلب کے ساتھ ممبر شپ کی بات کوخفیہ رکھا۔ اس کے علاوہ وہ ہندوستان میں کرکٹ کنٹرول بورڈ کے ذریعہ منظور نہ ہونے کے باوجود اس کلب کی جانب سے کسی بھی ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لیا۔اظہرالدین 27 ستمبر 2019 کو حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ لیکن ان کا تقریبا دو سال کا عرصہ تنازعات سے گھرا رہا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close