کھیل

ڈبلیو ٹی سی کا فائنل دوردرشن کے اسپورٹس چینل پر بھی نشر کیا جائے گا

نئی دہلی ،17؍ جون (ہندوستان اردو ٹائمز) ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کا فائنل جمعہ سے اسٹار اسپورٹس کے علاوہ دوردرشن کے اسپورٹس چینل ڈی ڈی اسپورٹس پر نشر کیا جائے گا، جس سے دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے شائقین آسانی سے اس مقابلے سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ ڈبلیو ٹی سی کا فائنل ساؤتھمپٹن انگلینڈ میں کھیلا جانا ہے جس میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے ٹویٹ کیا اور دور درشن پر اس میچ کے ٹیلی کاسٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔

جاوڈیکر نے ٹویٹ کیاکہ کرکٹ شائقین کے لئے ایک بڑی خبر ہے اب آپ ڈی ڈی اسپورٹس چینل پر ڈی ڈی فری ڈش پر ڈبلیو ٹی سی فائنلز دیکھ سکتے ہیں۔پرسار بھارتی کے سی ای او ششی شیکھر نے دوردرشن پر میچ نشر کرنے پر وزارت اطلاعات و نشریات، وزارت کھیل اور اسٹار اسپورٹس کا شکریہ ادا کیا۔ششی شیکھر نے ٹویٹ کیاکہ وزارت اطلاعات و نشریات، وزارت کھیل اور اسٹار اسپورٹس انڈیا کا شکریہ، آئی سی سی ٹیسٹ ورلڈ کپ کا فائنل ڈی ڈی فری ڈش ڈی ٹی ایچ کے ڈی ڈی اسپورٹس چینل 1.0 پر دیکھا جاسکے گا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close