کھیل

ہندوستانی فٹ بال ٹیم کے کرشماتی اسٹرائیکرسنیل چھتری نے توڑا ارجنٹینا کے سپر اسٹار لیونل میسی کا ریکارڈ

دوحہ،08؍ جون (ہندوستان اردو ٹائمز) ہندوستانی فٹ بال ٹیم کے کرشماتی اسٹرائیکر سنیل چھتری نے ارجنٹینا کے سپر اسٹار لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ کر نمایاں گول کرنے والے موجودہ کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 اور اے ایف سی ایشین کپ 2023 کے مشترکہ کوالیفائنگ میچوں میں بنگلہ دیش کے خلاف چھتری نے ہندوستان کے لئے دونوں گول کیے۔ اس طرح سے اس کے بین الاقوامی گول کی مجموعی تعداد 74 ہوگئی ہے۔ ورلڈ کپ کوالیفائر میں ہندوستان کی گزشتہ چھ سالوں میں پہلی جیت کے ہیرو چھتری نمیاں گول کرنے والے موجود کھلاڑیوں کی فہرست میں صرف پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو (103) سے پیچھے ہیں۔ چھتری بارسلونا کے اسٹار میسی سے دو اور یو اے ای کے علی مبکھوت سے ایک گول آگے ہے۔ میکھوت 73 گولوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔میسی نے گذشتہ جمعرات کو چلی کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں اپنا 72 واں بین الاقوامی گول کیا، جبکہ میکھوت نے ملائیشیا کے خلاف اپنے گول میں اضافہ کیا۔ چھتری نے جاسم بن حماد اسٹیڈیم میں 79 ویں منٹ میں پہلا گول کیا اور پھر انجری کے وقت دوسرا گول کرکے ہندوستان کی فتح کو یقینی بنایا۔ ہندوستانی کپتان سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والوں کی کل وقتی فہرست میں ٹاپ 10 میں شامل ہونے سے صرف ایک گول پیچھے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close