کھیل

ڈاکٹر کاانتباہ، ٹوکیو اولمپکس سے پھیل سکتا ہے کورونا وائرس

ٹوکیو ،27؍ مئی (ہنددوستان اردو ٹائمز) جاپان کے ایک طبی ادارے کی نمائندگی کرنے والے ڈاکٹر ناؤتو اویما نے جمعرات کو متنبہ کیا کہ اگر معطل ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد دو ماہ کے اندر کیا گیا تو یہ مختلف قسم کے کورونا وائرس پھیلنے کا سبب بن سکتا ہے۔ جاپان ڈاکٹرز یونین کے صدر ناوتوایویمانے کہا کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) اور حکومت جاپان نے 200 سے زائد ممالک اور علاقوںکے ہزاروں عہدیداروں، ججوں، میڈیا اور براڈکاسٹروں کو ملک میںلانے کے خطرے کو کم سمجھا جس میں 15000 اولمپک اور پیرا اولمپک کھلاڑی شامل ہیں۔

جاپان کے غیر ملکی نمائندے کلب میں اویما نے کہاکہ کورونا بحران کے بعد دنیا بھر کے بہت سارے ممالک کے لوگوں کا ایک جگہ پر اتنا خطرناک اجتماع نہیں ہوا ہے۔اس کی پیش گوئی کرنا بہت مشکل ہے کہ اس سے کیا ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں جو بات اہم ہے وہ یہ ہے کہ اولمپکس کی وجہ سے کورونا وائرس کی اگرایک نئی قسم کا انکشاف ہوا تو کیا ہوگا، آئی او سی اور مقامی منتظمین نے کہا ہے کہ وہ صحت عامہ کی ہدایات کے لئے عالمی ادارہ صحت پر منحصرہیں۔انہوں نے کہا کہ اولمپکس اور پیرا اولمپکس محفوظ رہیں گے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close