ہندوستان اردو ٹائمز

کپتان متالی راج نے ریٹائرمنٹ پر دیا بڑا بیان

نئی دہلی ،24؍ اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) ہندوستانی خاتون ون ڈے ٹیم کی کپتان متالی راج نے ہفتہ کے روز اشارہ دیا کہ 2022 میں نیوزی لینڈ میں ہونے والا 50 اوورز کاورلڈ کپ ان کا23 سالہ بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔ اٹھائیس سالہ متالی نے یہ بھی کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کے روایتی پچوں کے لئے تیز بولنگ کے لئے بھی کچھ بہترین اختیارات تلاش کر رہی ہیں۔ ہندوستان کی بہترین خاتون کرکٹر نے کہاکہ بین الاقوامی کرکٹ میں 21 سال ہوچکے ہیں اور میں جانتو ہوں کہ 2022 میرے ریٹائرمنٹ کا سال ہوگا، جو ورلڈ کپ کے بعد ہو سکتا ہے۔متالی نے کہاکہ گزشتہ سال میرے بین الاقوامی کرکٹ میں 20 سال کے برابر ہے۔ متالی واحد خاتون بلے باز ہیں جنہوں نے ون ڈے میں 7000 سے زیادہ رنز بنائے ہیں