کھیل

موہن باگان کے سابق فٹ بالر پرنب گنگولی کا انتقال

کولکاتہ ،24؍ اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) ہندوستان اور موہن باگان کے سابق فٹ بالر پرنب گنگولی کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ اس کی عمر 75 سال تھی۔ گنگولی کو گزشتہ کچھ دنوں سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ ان کے سابق کلب کے مطابق انہوں نے جمعہ کے روز پارک سرکس میں واقع اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔گنگولی 1969میں مرڈیکا کپ میں کھیلنے والی ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے انہوں نے مسلسل آٹھ سیشن میں موہن باگان کے لئے کھیلا اور انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ1969 میں آئی ایف اے شیلڈ کے فائنل میں کیاتھا۔ ان کے دوگول کی بدولت موہن باگان نے اپنی حریف ٹیم ایسٹ بنگال کو 3-1 سے شکست دی تھی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close