کھیل

آئی پی ایل 2021 : اپنا پہلا خطاب جیتنا چاہے گی آر سی بی

بنگلور ،05؍ اپریل (آئی این ایس انڈیا) کپتان وراٹ کوہلی کی سربراہی میں رائل چیلنجر اس سیزن میں پہلی بار ٹورنامنٹ کا خطاب جیتنا چاہیں گے۔ دہلی اور پنجاب کی فرنچائزز کے علاوہ بنگلور تیسری ٹیم ہے جس نے ابھی تک آئی پی ایل کا خطاب نہیں جیتا ہے۔گزشتہ سیزن میں بنگلور چار سال کے طویل وقفے کے بعد پلے آف میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا لیکن گزشتہ کچھ سالوں میں وہ اپنی فارم برقرار نہیں رکھ سکا ہے۔

ٹیم کے بیٹنگ آرڈر کا انحصار زیادہ تر کوہلی اور اے بی ڈویلیئرز پر ہے۔کوہلی اور ڈی ویلیئرس کے جلدآؤٹ ہونے کی صورت میں ان کا کوئی دوسرا بیٹسمین بڑا اسکور نہیں بنا سکا۔ اس سیزن کے لئے بنگلور میں آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکسویل ، کیرالہ کے بلے باز محمد اظہرالدین اور سچن بے بی شامل ہیں ، جنہوں نے سید مشتاق علی ٹرافی میں 37 گیندوں میں سنچری بنائی۔میکسویل کا ہونا بنگلور کو مڈل آرڈر میں مضبوطی دے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن اور آسٹریلیا کے ڈینیئل کرسچن کو بھی شامل کیا ہے۔ بنگلور کی ٹیم حالیہ برسوں میں تیز بولنگ اٹیک پر منحصر رہی ہے۔ آسٹریلیائی ڈینیل سیم اور کرسچین کے ہونے سے ان کے پاس متبادل موجود ہیں۔

اس کے علاوہ کین رچرڈسن بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ بنگلور نے کھلاڑیوں کی نیلامی میں میکسویل کو 14.25 کروڑ روپے میں شامل کیا جبکہ جیمیسن کو ٹیم میں 15 کروڑ روپے میں شامل کیا گیا۔ بنگلور کی ٹیم میں محمد سراج اور نویدیپ سینی جیسے کھلاڑی بھی موجود ہیں۔بنگلور کے اسپن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈم جامپا ، یوزویندر چہل اور آف اسپنر واشنگٹن سندر جیسے بولر موجود ہیں۔ جمپا نے گزشتہ سیزن میں بہت کم میچ کھیلے تھے لیکن انہوں نے ہندوستان کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور وہ بنگلور کے لئے بڑا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close