کھیل

ویسٹ انڈیزکو ہرانے کے باوجود راشد خان سے چھن گئی کپتانی، یہ کھلاڑی بنا افغانستان کا نیا کپتان

کابل: افغانستان نےایک بارپھراپنی کرکٹ ٹیم کےکپتان کوتبدیل کردیا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نےلیگ اسپنرراشد خان کوکپتانی سے ہٹاتے ہوئےاصغرافغان کوکپتان مقررکردیا ہے۔ اصغرافغان تینوں فارمیٹ میں افغانستان کی کپتانی کریں گے۔ واضح رہےکہ اصغرافغان کو 2019 عالمی کپ سے قبل کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا۔ ان کی جگہ گلبدین نائب کو کپتانی سونپی گئی تھی، لیکن عالمی کپ میں افغانستان کی کارکردگی بے حد خراب رہی اوروہ ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں رہی، جس کے بعد افغانستان بورڈ نے راشد خان کو کپتانی سونپ دی۔

ویسٹ انڈیزکو ہرانے کے باوجود راشد خان سے چھن گئی کپتانی، یہ کھلاڑی بنا افغانستان کا نیا کپتان

راشد خان کی کپتانی میں افغانستان کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کی۔ اس نے ویسٹ انڈیزکو ٹی -20 سیریزمیں 1-2 سے شکست دی، لیکن اب ایک بارپھرافغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کا کپتان بدل دیا ہےاوراصغرافغان کویہ ذمہ داری سونپ دی ہے۔ واضح رہےکہ افغانستان کرکٹ بورڈ میں سیاست کی وجہ سے مسلسل کپتانی میں تبدیلی ہورہی ہے۔ جب عالمی کپ سے پہلے گلبدین نائب کوکپتانی سونپی گئی تھی تونیوزرپورٹس کے مطابق ٹیم کے کھلاڑی خوش نہیں تھے۔ اس دوران عالمی کپ کے دوران محمد شہزاد کوٹیم سے باہرکردیا گیا تھا، جس کی وجہ ان کی خراب فٹنس بتائی گئی تھی، لیکن انہوں نے خود کوفٹ بتایا تھا۔ اب ایک بار پھر افغانستان کا کپتان تبدیل کردیا گیا ہے۔

اصغرافغان، افغانستان کے بے حد تجربہ کارکرکٹرہیں۔ انہوں نے 111 ونڈے اور66 ٹی -20 میچ کھیلے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے 4 ٹسٹ میچ بھی کھیلے ہیں۔ اصغرافغان نے ونڈے میں ایک سنچری اور12 نصف سنچریاں لگائی ہیں۔ ٹی -20 میں ان کے نام تین نصف سنچریاں درج ہیں۔ وہیں ٹسٹ میں بھی انہوں نے تین نصف سنچریاں بنائی ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close