کھیل

آئی سی سی رینکنگ: کوہلی ون ڈے میں سرفہرست، بمراہ چوتھے مقام پر

دبئی،31؍مارچ(آئی این ایس انڈیا)
بدھ کو جاری کی گئی آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) ون ڈے بیٹنگ کی درجہ بندی میں ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اپنی پہلی پوزیشن پربرقرار ہیں ، جبکہ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ گیندبازوںکی فہرست میں ایک مقام کے نقصان کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے اور دوسرے ون ڈے میچوں میں 56 اور 66 رنز کی اننگز کھیلی تھیں اور ان کے کل 870 پوائنٹس ہوگئے ہیں ۔ بمراہ انگلینڈ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز میں نہیں کھیلے تھے جس کی وجہ سے وہ ایک مقام کے نقصان کے ساتھ گیندبازوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ہندوستانی محدود اوورز کے نائب کپتان روہت شرما پاکستان کے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر پہنچ ہیں جبکہ لوکیش راہل 31 ویں سے 27 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا 35 اور 64 رنز کی اننگز کھیل کر اپنے کیریئر کے بہترین 42 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں اور رشبھ پنت ٹاپ 100 میں داخل ہوگئے ہیں۔ فاسٹ بولر بھونیشور کمار نے فائنل میچ میں 42 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں ، وہ نو مقام کے فائدے کے ساتھ 11 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں ۔شاردال ٹھاکر نے اس میچ میں 67 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں ، جس کی وجہ سے وہ 80 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے چار پوائنٹس حاصل کرکے 24 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔دوسرے ون ڈے میں انہوں نے 52 گیندوں میں 99 رنز بنائے اور آل راؤنڈر میں دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ جانی بیئرسٹو کیریئر کے بہترین 796 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔ معین علی نے نو مقامات حاصل کرکے بولنگ لسٹ میں 46 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی تازہ ترین درجہ بندی کی بیٹنگ کی فہرست میں راہل اور کوہلی دونوں کوایک مقام کا نقصان ہوا ہے اور دونوں بالترتیب پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹاپ 10 کی فہرست میں کوئی بھی ہندوستانی گیندباز اور آل راؤنڈر نہیں ہے۔ ٹیسٹ رینکنگ میں اسپنر روی چندرن اشون نے آسٹریلیائی پیٹ کمنس کے بعد دوسرے مقام پر برقرار ہیں۔ آل راؤنڈر لسٹ میں رویندر جڈیجہ تیسری پوزیشن پر ہیں اور اشون چوتھی پوزیشن پر ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close