کھیل

ایشیاء کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم کو پاکستان مدعو کرنا چاہتا ہے پی سی بی ،چیئرمین نے دیا جواب

کراچی ،18؍مارچ(آئی این ایس انڈیا) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان منی نے ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ پی سی بی کے سربراہ احسان منی کا خیال ہے کہ پاکستان 2023 میں ایشیاء کپ میں ہندوستان کی میزبانی کے بارے میں پر امید ہے اور دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین سیاسی تعلقات میں بہتری کی امید ہے۔

منی نے یہ بھی کہا کہ سری لنکا 2022 میں ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا ، رواں سال جون میں منعقد ہونا تھا، جس کے امکانات اب ختم ہوگئے ہیں۔احسان منی نے کہا ہے سری لنکا 2022 میں اس (ایشیاء کپ) کی میزبانی کرے گا اور 2023 میں پاکستان اس مقابلے کی میزبانی کرے گا۔ مجھے امید ہے کہ اس وقت تک دونوں ممالک کے مابین سیاسی تعلقات میں بہتری آئے گی اور ایشیاء کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم پاکستان آئے گی۔

منی نے کہا کہ اگر ہندوستانی ٹیم اپنے ہمسایہ ملک کا دورہ کرتی ہے تو یہ پاکستان کرکٹ کے لئے بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ منی نے مزید کہا کہ ایشیاء کپ 2021 کے انعقاد کا امکان نہیں ہے ، کیونکہ پی ایس ایل میچوں کی وجہ سے پاکستان کے پاس اس کے لئے وقت نہیں ہے اور ہندوستان نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں بھی مصروف ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close