کھیل

آفریدی نے پی ایس ایل کو ملتوی کرنے کے لئے پی سی بی کو مورد الزام ٹھہرایا

کراچی ،18؍مارچ(آئی این ایس انڈیا) سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ ملتوی ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ان کے پاس دوسرا منصوبہ تیار نہیں تھا۔آفریدی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو ملتوی نہیں کیا جانا چاہئے تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان اور پاکستانی کرکٹ کے لئے ایک بہت بڑا برانڈ ہے اور بدقسمتی ہے کہ پی سی بی کے پاس اس اہم ٹورنامنٹ کے لئے کوئی دیگرمنصوبہ تیار نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ لیکن ایسا لگتا ہے کہ جب کچھ کھلاڑیوں اور عہدیداروں کورونا کے کچھ معاملات سامنے آئے تو ان کے پاس دوسرا منصوبہ نہیں تھا اور میں اس سے بہت حیران ہوا۔ لیگ کے ملتوی ہونے سے اچھا پیغام نہیں گیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close