کھیل

کورونا کی وجہ سے کرکٹ کا نقصان ، ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کوالیفائر ملتوی

دبئی،18؍مارچ(آئی این ایس انڈیا) کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ کا نقصان بدستور جاری ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے کورونا کی وجہ سے افریقہ اور ایشیاء میں ہونے والے 2022 ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر ملتوی کردیئے ہیں۔ ایشیاء اے کوالیفائرز جوآسٹریلیا میں کھیلے جانے والے 2022 ٹی 20 ورلڈ کپ سے دو قدم دور ہے، اس کا انعقاد 3 سے 9 اپریل تک ہونا تھا۔کوالیفائر میچوں میں بحرین ، کویت ، مالدیپ ، قطر اور سعودی عرب جیسی ٹیموں کو حصہ لینا تھا ۔ تاہم آئی سی سی نے کوالیفائر میچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بھی کردیا ہے۔ اب کویت میں اس سال 23 سے 29 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔سب ریجنل افریقہ اے اور بی کوالیفائر جو ورلڈ کپ سے تین قدم دور ہیں اس کو اپریل 2021 میں جنوبی افریقہ میں ہونا تھا اور اب اس سال 25 سے 31 اکتوبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔ کوالیفائیر اے میں گھانا ، لیسوتھو ، ملاوی ، روانڈا ، سیچلس ، سوزی لینڈ اور یوگنڈا شامل تھے ، اور کوالیفائر بی میں بوتسوانا ، کیمرون ، موزمبیق ، سیرا لیون ، سینٹ ہیلینا اور تنزانیہ شامل تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close