کھیل

جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاری کا آغاز کرے گی ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم

لکھنؤ ،06؍مارچ(آئی این ایس انڈیا) گذشتہ 12 ماہ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور رہنے والی ہندوستانی ویمن ٹیم اتوار سے یہاں جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہونے والی پانچ میچوں کی سیریز میں ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔جنوبی افریقہ کی ٹیم نے گذشتہ ماہ ہی پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کھیلی تھی۔ جبکہ ہندوستان نے آخری بار 8 مارچ 2020 کو کھیلا تھا جب ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا سے اسے شکست دی تھی۔ کورونا بحران میں قرنطین پروٹوکول کی وجہ سے دونوں ٹیمیں صرف دو دن تک پریکٹس کرسکی ہیں۔ کورونا بحران دوران انگلینڈ ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے مسلسل کرکٹ کھیلا ہے جبکہ ورلڈ کپ کی تیاریوں میں ہندوستانی ٹیم پیچھے رہ گئی ہے۔نئی سلیکشن کمیٹی نے پانچ ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لئے ٹیم میں چھ نئے کھلاڑیوںکو شامل کیا ہے۔ شکھا پانڈے ، تانیا بھاٹیا اور ویدا کرشنامورتی کو ٹیم میں جگہ نہیں مل سکی۔ جبکہ ٹی 20اسٹار شیفالی ورما کوون ڈے ٹیم میں انتخاب نہ ہونے سے بھی سوال کھڑے ہوئے ہیں۔اتوار کو 100واںون ڈے کھیلنے جارہی ٹی 20 کپتان ہرمن پریت کور نے کہا کہ یہ ایک طویل وقفہ تھا لیکن بہت سی چیزیں آپ کے ہاتھ میں نہیں ہوتی ہیں۔ اب جب کہ ہمارے پاس کھیلنے کا موقع ہے ، ہم بہترین گیارہ کھلاڑیوں کے ساتھ میدان پر اتریںگے۔ کھلاڑیوں کو گزشتہ سال کھیلنے کا موقع گرچہ نہ ملا ہو لیکن سب نے فٹنس پر سخت محنت کی ہے۔ ورلڈ کپ اگلے سال کے اوائل میں نیوزی لینڈ میں ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم کو مڈل آرڈر اور فاسٹ بولنگ میںمتبادل تلاش کرنا ہوگا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close