ہندوستان اردو ٹائمز

آرون فنچ کا اعتراف ، آئی پی ایل کی نیلامی میں فروخت نہ ہونا غیر متوقع نہیں

کرائسٹ چرچ21فروری(آئی این ایس انڈیا) آسٹریلیا کی محدوداوورز ٹیم کے کپتان آرون فنچ نے اتوارکے روزاعتراف کیاہے کہ انڈین پریمیر لیگ (2021 آئی پی ایل نیلامی) کی حالیہ نیلامی میں ان کا عدم انتخاب حیرت انگیز نہیں تھا۔ متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے آئی پی ایل 2020 میں فنچ نے رائل چیلنجرز بنگلور کی طرف سے 22.3 کی اوسط سے اسکورکیا۔ وہ صرف ایک بار 50 سے زیادہ رنز بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں وہ اپنا اثر نہیں دکھا سکے۔ انہوں نے ملبورن رینیگڈس کے لیے 13.76 کی اوسط سے 13 اننگز میں 179 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کے موقع پر فنچ نے نامہ نگاروں کوبتایاکہ پھر کھیلنا اچھا ہوتا۔ یہ ایک زبردست مقابلہ ہے ، لیکن سچ پوچھیں تو میرا عدم انتخاب غیر متوقع نہیں تھا۔