کھیل

آئی پی ایل سے پہلے سریش ریناکی زبردست فارم،طوفانی اننگ کھیل پرشائقین کوپیغام دیا

گڑگائوں21فروری(آئی این ایس انڈیا) سریش رینانے ہریانہ کے گڑگائوں میں ٹی 20 میچ میں 46 گیندوں پر 104 رنز کی طوفانی اننگ کھیل کرچنئی سپر کنگز کے شائقین کوبڑی خوشخبری سنادی ہے۔ سریش رینا نے اپنی 104 رنز کی اننگ میں 11 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔گڑگائوں کے گراؤنڈز پر کھیلے جانے والے اس مقامی میچ میںسریش رینا کے بلے سے زبردست بارش ہو رہی تھی۔ آئی پی ایل سے پہلے رینا کی آتشی اننگ کی خبر سے سی ایس کے فینز (چنئی سپر کنگز) کے کیمپ نے یقینا راحت کا سانس لیا ہوگا۔ اس میچ میں ٹائٹنزنے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 229 رنز بنائے تھے ، جس کے بعد واریاس ٹیم نے ریناکی سپر ہٹ آتشی اننگ کی بنیادپرمیچ کے 19.5 اوورز میں 3 وکٹیں گنوا کر کامیابی حاصل کی تھی۔ اس میچ میں رینا نے بھی بولنگ کی تھی اور4 اوورز میں 27 رن دے کر 1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔سریش رینا ایک بار پھر آئی پی ایل میں کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close