کھیل

رونالڈو کا عالمی ریکارڈ: رونالڈو کے نام فٹ بال کی تاریخ میں سب سے زیادہ 760 گول

روم،21؍جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کے پاس فٹ بال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ ہوگیاہے۔ اس معاملے میں وہ آسٹریا کے جوزف بکان ، برازیل کے لیجنڈ پیلے اور ارجنٹینا کے لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ رونالڈو نے اطالوی سپر کپ کے فائنل میں یہ کارنامہ حاصل کیا۔ رونالڈو نے ناپولی کے خلاف 2 گول اسکور کرکے یووینٹس کی ٹیم کو خطاب دلایا۔ سب سے زیادہ گول کے معاملے میں رونالڈو کے بعد بکان 759 اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ویسے بکان نے اپنے کیریئر میں 805 گول اسکور کیے تھے ، لیکن اس کے کچھ وجوہات ہیں ، جو اسے درست نہیں سمجھتے ۔کچھ فٹ بال ویب سائٹس کے مطابق بیکان نے 1952 کے دوران سیکنڈ ڈویڑن میں کھیلاتھا۔ اس کے گول ریکارڈ کا ڈیٹا غائب ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کا گول اسکور 759 ہی تسلیم کیا جاتا ہے۔ اسی دوران کچھ دیگر فٹ بال کی ویب سائٹوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بکان نے کچھ غیر سرکاری میچوں میں گول اسکور کیے ،جنہیں سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا گیا۔سب سے زیادہ گول اسکور کے معاملے میں پیلے 757 گول کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ان کے بعد ہم وطن روماریو ہیں، جنہوںنے 743 گول اسکور کیے۔ میسی 5 ویں پوزیشن پر ہیں۔ انہوں نے اب تک 719 گول اسکور کیے ہیں۔ اس وقت میسی اور رونالڈو کے مابین 41 گول کا فرق ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close