کھیل

آسٹریلیا کے خلاف فاتح اننگز کھیلنے والے رشبھ پنت کو ملاانعام، بڑی کمپنی نے کیا معاہدہ

نئی دہلی،21؍جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف چوتھے اور اہم ٹیسٹ میچ میں میچ وننگ اننگز کھیلنے والے رشبھ پنت نے جے ایس ڈبلیو اسپورٹس کے ساتھ معاہدہ کیا۔ اس کے تحت اب کمپنی رشبھ کے تجارتی اور مارکیٹنگ کے حقوق دیکھے گی۔ جے ایس ڈبلیو اسپورٹس نے رشبھ پنت کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کے بارے میں معلومات دی۔جے ایس ڈبلیو اسپورٹس کمپنی بنیادی طور پر اولمپک گیمز ، کبڈی اور فٹ بال سے متعلق کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ کرتی ہے۔ لیکن یہ پہلا موقع ہے جب کمپنی نے کسی کرکٹ کھلاڑی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ اس کمپنی نے اولمپک کانسی کا تمغہ یافتہ پہلوان ساکشی ملک اور اسٹار پہلوان بجرنگ پنیا کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔ اس سے پہلے پنت کارنرسٹون اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ سے وابستہ تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close