کھیل

روہت شرما غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیل کر آئوٹ ہوئے :سنیل گاوسکر

نئی دہلی،16؍جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) برسبین ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ہندوستانی تجربہ کار ربلے باز وہت شرما 44 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔ روہت ناتھن لیون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے اور ان کی اننگز کا خاتمہ ہوگیا۔ روہت نے اپنی اننگز میں 74 گیندوں کا سامنا کیا اور 6 بہترین چوکے لگائے۔ روہت جس طرح بیٹنگ کررہے تھے اس کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا تھا کہ آج وہ ایک بڑی اننگز کھیلیں گے لیکن لیون کی گیند پر بڑے شاٹس لگانے کی کوشش میں لاگ آن پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اسٹارک نے روہت کا کیچ لیا۔ سنیل گاوسکر نے کہا کہ روہت نے غیر ذمہ دارانہ شاٹس کھیلا ،گاوسکر نے کہا کہ وہ ایک سینئر کھلاڑی ہیں اور اس طرح کے خراب شاٹ کھیل کر وکٹ پھینکنا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ناقابل یقین شاٹ تھا ۔ یہ ایک غیر ذمہ دارانہ شاٹ ہے۔ لانگ آن پر فیلڈر تعینات ہے۔ انہوں نے اس سے پہلے ایک باؤنڈری لگائی ہے۔ انہیں یہ شاٹ کھیلنے کی ضرورت نہیں تھی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close