کھیل

18 سال بعد پاک ٹیم میں تابش خان کو ملا موقع ، 2002 میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں کیا تھا ڈیبو

کراچی،16؍جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستانی بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 20 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے دورے پر گئی پاکستانی ٹیم میں سے 6 کھلاڑیوں کو باہر کا راستہ دکھایا گیا ہے۔ ان میں شان مسعود ، حارث سہیل اور امام الحق شامل ہیں۔ جب 20 رکنی ٹیم کے منتخب ہونے کے بعد پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گاتو اس سے پہلے 16 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ پاکستان اور جنوبی افریقی ٹیم کے مابین 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ 36 سالہ تابش خان کو بھی پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اگر تابش خان کو پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کا موقع ملتا ہے تو یہ بین الاقوامی کرکٹ میں ان کا پہلا میچ ہوگا۔ ابھی تک تابش پاکستان کی سینئر ٹیم کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل سکے ہیں۔ اپنے کیریئر میں تابش نے اب تک 137 فرسٹ کلاس میچ اور 58 لسٹ اے میچ کھیلے ہیں ، جبکہ 43 ٹی 20 میچ بھی کھیلے ہیں۔ تابش نے 2002 میں فرسٹ کلاس کرکٹ میںقدم رکھا تھا۔ تابش خان نے 137 فرسٹ کلاس میچوں میں 598 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ 58 لسٹ اے میچوں میں 73 وکٹیںحاصل کی ہیں جبکہ 43 ٹی 20 میچوں میں 42 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کے ساتھ ساتھ 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پہلا ٹیسٹ میچ 26 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 4 فروری کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔ افریقی ٹیم 14 سال بعد پاکستان آئی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close