کھیل

اسٹیو اسمتھ نے پنت کوآئوٹ کرنے کے لیے کی شرمناک حرکت ، شائقین ناراض

سڈنی،11؍جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) تیسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں رشبھ پنت نے شاندار 97 رنز بنائے۔ پنت کی اننگز کی بنیاد پر ہندوستانی ٹیم ٹیسٹ میچ کے آخری دن میچ بچانے میں کامیاب ہوگئی۔ پنت نے اپنی اننگز میں 2 چھکے بھی لگائے اور آسٹریلیائی گیندباز وںکی خوب پٹائی کی۔ پنت نے جہاں اپنی اننگز سے کرکٹ شائقین کا دل جیت لیا ، وہیں دوسری طرف اسٹیو اسمتھ نے ایک ایسی حرکت کی جس کی بحث شائقین کر رہے ہیں۔ دراصل پانچویں دن ڈرنگس بریک کے درمیان اسمتھ بلے باز رشبھ پنت کے لیے گئے گارڈ (بیٹنگ مارک)کو پیر سے مٹاتے دکھائی دئیے ، ان کا یہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پرجب اسٹیو اسمتھ کی یہ حرکت سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو شائقین نے خوب ٹرول کیا ۔مداحوں نے اسمتھ کے لئے کئی ٹویٹس بھی کیے۔ واضح رہے کہ پنت اور پجارا نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 144 رنز کی شراکت کی ۔ پنت کے آؤٹ ہونے کے بعد پجارا بھی اپنی سنچری مکمل نہیں کرسکے اور 77 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ لیکن اس کے بعد ہنوما وہاری اور اشون نے چھٹی وکٹ کے لئے جدوجہد کی اور پورا اوورز کھیلنے کے بعد میچ کو ڈرا کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close