کھیل

پاکستانی کرکیٹر بابر اعظم پر لاہور کی لڑکی نے جنسی تعلق قائم کرنے کا سنگین الزام لگایا

لاہور(ذرائع) پاکستانی نیوم چینلوں کے مطابق لاہور کی رہائشی لڑکی حامزہ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پر جنسی تعلق قائم کرنے کا الزام عائد کردیا۔

لاہور کی رہائشی حامزہ نامی لڑکی کا پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اپنے ساتھ مالی اور جنسی زیادتی کو سامنے لانے کے لیے آئی ہوں۔ بابر اعظم سے میرا تعلق اس کے کرکٹ میں آنے سے پہلے کا ہے بابر اعظم اور میں ایک ہی محلے میں رہتے تھے وہ میرا سکول فیلو تھا 2010 میں اس نے مجھے گھر آ کر پرپوز کیا، جسے میں نے قبول کیا، بابر اور میری فیملی نے ہمیں انکار کر دیا۔

پاکستانی خبر رساں ادارے کے مطابق حامزہ نامی لڑکی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 2011 میں بابر کورٹ میرج کے نام پر مجھے گھر سے بھگا کر لے گیا ،گلبرگ اور پنجاب سوسائٹی میں کرائے کے مکانوں میں رہے ،بابر نے حالات کے پیش نظر نکاح کرنے سے منع کر دیا، میں نے نوکری کی، بابر کو کرکٹر بنانے میں میرا کردار ہے، میرے سیلون سے جتنی انکم تھی وہ بابر کو دیتی رہی، قومی ٹیم میں نام آتے ہی اس کا رویہ تبدیل ہونا شروع ہو گیا ،حالات ایسے تھے کے میں گھر نہیں جا سکتی تھی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close