کھیل

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں روہت شرما کا کھیلنا مشکل

نئی دہلی،24 ؍نومبر( آئی این ایس انڈیا ) ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین 17 دسمبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹیم انڈیا کے لئے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ روہت شرما اور ایشانت شرما دونوں ہی اس ٹیسٹ سیریز سے محروم ہوسکتے ہیں۔ جب ٹیم انڈیا کا دورہ آسٹریلیا کے لئے اعلان کیا گیا تھاتو روہت شرما کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا، جبکہ ایشانت شرما کو بھی ٹیسٹ ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ دونوں کھلاڑی اس وقت بنگلور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہیں اور اپنی فٹنس دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔کچھ دن پہلے بی سی سی آئی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ٹیم کے دونوں سینئر کھلاڑیوں کی فٹنس پر پوری طرح سے نگرانی کی جارہی ہے اور وہ 17 دسمبر سے شروع ہونے والے بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے پہلے میچ سے پہلے ہی مکمل طورپرفٹ ہوجائیں گے۔ اب رپورٹ کے مطابق روہت شرما اور ایشانت دونوں ہی وقت پر ٹیسٹ سیریز میں فٹ نہیں ہو پائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق این سی اے میں ماہرین کی روہت اور ایشانت کی فٹنس سے متعلق میٹنگ ہوئی جس میں معلوم ہوا کہ ان دونوں کی فٹنس رپورٹ زیادہ بہتر نہیں ہے۔ اس کے بعد ٹیم مینجمنٹ، سلیکٹرز اور بی سی سی آئی کو یہ اطلاع دی گئی ہے کہ یہ دونوں کھلاڑی بڑی مشکل سے ٹیسٹ سیریز میں کھیل سکتے ہیں۔حال ہی میں ٹیم انڈیا کے کوچ روی شاستری نے روہت اور ایشانت کی انجری کے بارے میں بات کرتے ہوئے اشارہ دیاتھا کہ وہ دونوں آسٹریلیا کے دورے سے باہر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کو چاہئے کہ وہ 3-4دن کے اندر آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوجائیں تاکہ وہ مقررہ وقت میں ٹیسٹ سیریز کا حصہ بن سکیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر آپ کو ٹیسٹ سیریز یا ریڈ بال کرکٹ کھیلنی ہے تو آپ کو تین چار دن میں آسٹریلیا روانہ ہونا پڑے گا اور یہ مشکل نہیں ہوگا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close