کھیل

شاہد آفریدی کی فلائٹ چھوٹی ، ایل پی ایل 2020 کے پہلے دو میچ نہیں کھیل سکیں گے

لاہور،24 ؍نومبر( آئی این ایس انڈیا ) پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی سری لنکا جانے والی فلائٹ سے محروم رہ گئے۔ اس کے نتیجے میں وہ لنکا پریمیر لیگ میں اپنی فرنچائز گال گلیڈی ایٹرز کے پہلے دو میچوں کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے خود ٹویٹ کرکے اس کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے منتظمین کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، کیونکہ بہت سے کھلاڑی پہلے ہی ٹورنامنٹ سے اپنے نام واپس لے چکے ہیں۔ آفریدی نے ٹویٹ کیاکہ میں آج صبح کولمبو جانے والی اپنی پرواز سے محروم ہوگیا۔ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں، میں جلد ہی گال گلیڈی ایٹرز کے لئے ایل پی ایل میں شرکت کے لئے پہنچوں گا۔ میں ساتھیوں میں شامل ہونے کے لئے تیار ہوں۔کُنڈی ٹسکرز اور کولمبو کنگز کے مابین ٹورنامنٹ کے پہلے میچ کے ایک روز بعد گال گلیڈی ایٹرز اپنا پہلا میچ 27 نومبر کو جافنا اسٹالینز کے خلاف کھیلے گا۔ گلیڈی ایٹرز اپنا دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 28 اور 30نومبر کو کھیلے گا۔ سری لنکا کے فاسٹ بولر لستھ ملنگا اور پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی عدم دستیابی کے بعد آفریدی کو گال گلیڈی ایٹرز کا کپتان نامزد کیا گیا۔ آفریدی کی عدم موجودگی میں نائب کپتان بھنوکا راجپاکسہ پہلے چند میچوں میں گلیڈی ایٹرز کی قیادت کر سکتے ہیں۔40 سالہ آفریدی رواں ماہ کے شروع میں پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میں کھیلے تھے۔ اس دوران انہوں نے ملتان سلطانز کی جانب سے دو میچوں میں تین وکٹیں حاصل کیں۔ آفریدی کو سری لنکا پہنچنے کے بعد تین دن تک قرنطین میں رہنا ہوگا۔ اس کے بعد وہ ٹورنامنٹ کے جیو بلبل میں داخل ہوںگے۔ ایل پی ایل کا افتتاحی سیزن اس ہفتے سے شروع ہوگا۔ کرس گیل، لستھ ملنگا اور لیام پلنکٹ جیسے کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ سے اپنے نام واپس لے لئے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close