کھیل

پابندی ختم ہونے کے بعد واپسی کے لیے تیارشکیب الحسن : بنگ بندھو ٹی20 کپ میں نظر آئیں گے

ڈھاکہ،24 ؍نومبر( آئی این ایس انڈیا ) ایک سال کے وقفے کے بعد بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن مسابقتی کرکٹ میں واپس آئیں گے۔ شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ بگن بندھو ٹی ٹونٹی کپ میں، جیمکون کھنا کی طرف سے فاچیورن بارشیل کے خلاف کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اہم بات یہ ہے کہ شکیب پر انسداد بدعنوانی کی خلاف ورزی کی وجہ سے ایک سال کے لئے پابندی عائد تھی، جس کی میعاد 29 اکتوبر کو ختم ہوگئی۔پابندی ختم ہونے کے بعد انہیں کرکٹ کھیلنے کے لئے تقریباًایک ماہ انتظار کرنا پڑا کیوں کہ اس عرصے میں بنگلہ دیش میں کوئی ٹورنامنٹ نہیں تھا۔ تاہم شکیب نے ستمبر میں بی کے ایس پی میں اپنے سرپرست محمد صلاح الدین اور نجم العابدین فہیم کے ساتھ چار ہفتوں تک ٹریننگ حاصل کی تھی۔ انہوں نے سری لنکا میں بنگلہ دیش کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کھیلنے کے لئے بنیادی طور پر تربیت حاصل کی۔ بعد میں یہ سیریز ملتوی کردی گئی۔پابندی ختم ہونے کے فورا بعد اس نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے میڈیا سے بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی واپسی کے بعد ان کے ساتھی ان پر اعتماد رکھیں گے۔ حال ہی میں انہیں کولکاتہ میں کالی پوجا کے لئے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ انہوں نے اس کے لئے معذرت بھی کی۔ بعد میں پولیس نے دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیاتھا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close