کھیل

ٹی ٹونٹی کرکٹ اچھی حالت میں ہے،تبدیلی کی ضرورت نہیں:سنیل گاوسکر

نئی دہلی ،08 ؍اکتوبر( آئی این ایس انڈیا ) عظیم بلے باز سنیل گواسکر کا خیال ہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ اچھی حالت میں ہے اور اس میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے لیکن ایک اوور میں دو باؤنسروں کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ کرکٹ کے اس مختصر فارمیٹ میں بلے بازوں کا غلبہ ہے اور فلیٹ پچوں پر بولروں کے پاس کرنے کے لیے کچھ زیادہ نہیں ہوتا ہے ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا گیندباز پر دباؤ کم کرنے کے لئے قوانین میں تبدیلی کی ضرورت ہے تو گواسکر نے کہاکہ ٹی ٹونٹی کرکٹ بہت اچھی پوزیشن میں ہے اور اس میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کے مطابق تیز گیندبازوں کو ہر اوور میں دو باؤنسر کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے اور باؤنڈری قدرے بڑی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے تین اوورز میں وکٹ لینے والے گیندباز کو ایک اضافی اوور دیا جاسکتا ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اس فارمیٹ میں کسی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ قواعد کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ٹی وی امپائر کو جانچ پڑتال کا حق ہونا چاہئے کہ سامنے والے سرے پر کھڑا بیٹسمین گیندباز کے بولنگ کرنے سے پہلے زیادہ کریز سے باہر نہیں آیا ہے۔ گاوسکر نے کہاکہ اگر ایسا ہوتا ہے تو گیندباز گیند ڈالنے سے پہلے بلے باز کو رن آؤٹ کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹی وی امپائر کو لگتا ہے کہ نان اسٹرائک پربلے باز زیادہ آگے آگیا ہے تو چار ہونے پر بھی ایک رن کم کرنے کا جرمانہ تو ہونا چاہیے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close