کھیل

وراٹ کوہلی کی گرفتاری کے لیے عدالت میں درخواست دائر

نئی دہلی(ہندوستان اردو ٹائمز۔ ذرائع )   ہندوستان میں آن لائن جوئے کو فروغ دینے کے الزام میں ویراٹ کوہلی کی گرفتاری کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست چنئی کے ایک وکیل نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آن لائن جوئے کی ایپلی کیشن نوجوانوں کا مستقبل تباہ کررہی ہیں۔

وکیل کے مطابق وراٹ کوہلی اور اداکارہ تمنا بھاٹیا جیسے اسٹارز نئی نسل کا ذہن خراب کرنے کا باعث بن رہے ہیں، دونوں کو گرفتار کیا جائے۔

وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جوا کھیلنے والے نوجوان بھاری سود پر قرضے لیتے ہیں جس کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہوکر خودکشی کرلیتے ہیں، دیگر لوگ کئی معاشرتی برائیوں میں بھی تیزی سے ملوث ہورہے ہیں لہٰذا ہائیکورٹ فوری طور پر ایکشن لے۔

وراٹ کوہلی کے خلاف کیس کی سماعت کی تاریخ منگل 4 اگست مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وراٹ کوہلی ہندوستانی ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان ہیں، 31 سالہ کھلاڑی نے 86 ٹیسٹ، 248 ون ڈے اور 82 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی کی اور تینوں فارمیٹ میں بالترتیب 7240، 11867 اور 2794 رنز بنارکھے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close