کھیل

ٹی ٹونٹی چمپئنز لیگ کی واپسی ہوسکتی ہے۔ ہندوستان، انگلینڈ، پاکستان، آسٹریلیا پوری تیار

نئی دہلی،27 ؍ جون ( آئی این ایس انڈیا ) ٹی 20 آج کل شائقین کی اولین ترجیح ہے۔ بہت سے ممالک میں ٹی 20 لیگ شروع کردی گئی ہے۔ ٹی 20 چمپئنز لیگ کا آغاز 2009 میں لیگ کی کئی چمپئن ٹیموں کو موقع دینے کے لئے کیا گیا تھا۔

یہ 2014 تک جاری رہی، لیکن براڈکاسٹنگ ایشو اور کم مداحوں کی وجہ سے بند کردیا گیا۔ اب اسے دوبارہ شروع کیا جاسکتا ہے۔ہندوستان، انگلینڈ، آسٹریلیا اور پاکستان جیسے ممالک کے کلب اس کے حق میں ہیں۔ سرے کلب کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ نے کہا کہ ہم چمپئنز لیگ کی واپسی پر خوش ہوں گے۔

یہ کلب کرکٹ میں واپسی کی طرح ہے۔آئی پی ایل ٹیم راجستھان رائلز کے مالک منوج بادیلے نے کہاکہ ‘چمپئنز لیگ کے لئے اچھی بات یہ ہے کہ اس سے چھوٹی ٹی 20 لیگ کو ایک موقع ملتا ہے۔ اس لیے معیار پر اچھا اثر پڑتا ہے۔

اس کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے ہندوستانی بورڈ کی حمایت ضروری ہے۔ آئی پی ایل کے سابق چیف آپریٹنگ آفیسر سندر رمن نے کہا کہ میں اس کی واپسی کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بارے میں بات کرنا اہم ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close