کھیل

جرمنی میں 29 مئی کو دوبارہ شروع ہوگی خواتین فٹ بال لیگ

کولون،21 ؍مئی ( آئی این ایس انڈیا ) جرمنی کی فٹ بال فیڈریشن (ڈی ایف بی ) نے اعلان کیا کہ ملک کی خواتین لیگ کورونا وائرس کی وجہ سے تقریبا تین ماہ تک معطل رہنے کے بعد 29 مئی سے خالی اسٹیڈیم میں دوبارہ شروع ہوگی۔

مرد لیگ نے وائرس کے خطرے کو کم سے کم کرنے کے لئے گزشتہ ہفتے کے آخرمیں خالی اسٹیڈیم میں سخت قوانین کے درمیان اپنا سیشن آگے بڑھایاڈی ایف سی کے صدر فرٹز کیلیر نے کہاکہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ بندیسلیگ کی خواتین ٹیموں کے کلب سیشن کو جاری رکھنے کے حق میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس بحران کے وقت میں ہمیں اسی طرح کے اتحاد کی ضرورت ہے۔

کلب 30 اپریل کو حکام کی میٹنگ میں سیشن دوبارہ شروع کرنے کے حق میں ووٹ دے چکے ہیں۔اس وقت12 میں سے 11 ٹیموں نے سیشن آگے بڑھانے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ایف سی کولون نے میٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔خواتین سیشن کو جب 16 میچوں کے بعد معطل کیا گیا تھا تب وولفسبرگ کی ٹیم 46 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر چل رہی تھی۔اس نے دوسرے مقام پر موجود بائرن میونخ پر آٹھ پوائنٹس کی برتری حاصل رکھی تھی ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close