کھیل

آئی پی ایل کو لے کر بی سی سی آئی نے دیا بڑا بیان : مانسون سیشن کے بعد ہو سکتا ہے ٹورنامنٹ

نئی دہلی،21 ؍مئی ( آئی این ایس انڈیا ) ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راہل جوہری نے کہا ہے کہ کرکٹ سرگرمیاں مانسون سیشن کے بعد ہی شروع پائیں گی لیکن وہ اس سال انڈین پریمیئر لیگ کے انعقاد کو لے کرپرامید ہیں۔جوہری نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حفاظت سب سے زیادہ اہم ہے اور کورونا کی وجہ سے سیکورٹی بحران کے درمیان یہ فیصلہ ذاتی کھلاڑیوں پر چھوڑا جانا چاہئے کہ ان کے لئے سب سے بہتر کیا ہے۔ ہر شخص کو اپنی حفاظت پر فیصلہ کرنے کا حق ہے اور اس کا احترام کیا جانا چاہیے۔اس پورے معاملے میں حکومت ہند ہماری رہنمائی کرے گی ہم حکومت کی ہدایات پر عمل کریں گے۔عملی طور پر کرکٹ سرگرمیاں مانسون سیشن کے بعد ہی شروع ہوپائیں گی۔

ہندوستان میں مانسون سیشن جون سے ستمبر تک رہتا ہے۔اس طرح کی قیاس آرائی ہے کہ اگر آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی کیا جاتا ہے تو آئی پی ایل کا انعقاد اکتوبر نومبر میں کیا جا سکتا ہے۔جوہری نے کہاکہ امید کرتے ہیں کہ چیزوں کو بہتر بنانے کے لیے زیادہ اختیارات ملیں گے جو ہمارے کنٹرول میں ہوں گے اور ہم اس کے مطابق فیصلے کریں گے۔

آئی پی ایل کے تناظر میں جوہری نے کہا کہ وہ صرف ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کرانے کے حق میں نہیں ہیں جو تجویز کورونا وبا کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کی وجہ سے دی گئی تھی، لیکن انہوں نے بہت سے مسائل کی جانکاری دی جن کا سامنا انفیکشن کے خطرے کو کم سے کم کرنے کے لئے نئے سیکورٹی قوانین پر عمل کرنے کی وجہ سے کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئی پی ایل کا مزہ ہی یہ ہے کہ دنیا بھر کے بہترین کھلاڑی یہاں آکر کھیلیں اور تمام لوگ اس اہمیت کو برقرار رکھنے کے لئے مصروف عمل ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close