کھیل

ٹیم کے مالکان کو امید اس سال ہوگا آئی پی ایل 2020 : پیٹ کمنس

نئی دہلی،21 ؍مئی ( آئی این ایس انڈیا ) آسٹریلیا کے اسٹار فاسٹ بولر پیٹ کمنس کا خیال ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کورونا وائرس کے بعد کرکٹ کو دوبارہ شروع کرنے کا بہترین طریقہ ہوگا اور اس ٹورنامنٹ سے اس سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری میں بھی مدد ملے گی۔کمنس کو آئی پی ایل کی نیلامی میں کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے 15 کروڑ 50 لاکھ روپے میں خریدا تھا جس سے وہ آئی پی ایل کے سب سے مہنگے غیر ملکی کھلاڑی بنے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم کے مالکان کے رابطے میں ہیں اور انہیں اس سال ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی امید ہے۔کمنس نے کہاکہ میں جب بھی وہاں ٹیم کے مالکان یا عملے سے بات کرتا ہوں تو انہیں اب بھی یقین ہے کہ اس سال ٹورنامنٹ منعقد ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ کئی وجوہات سے میں اس میں کھیلنے کے لیے بیتاب ہوں، امید کرتا ہوں کہ اس کا انعقاد ہوگا۔ کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں تین لاکھ سے زائد لوگوں کی جان گئی ہے اور کرکٹ سمیت تقریبا تمام کھیل سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close