اہم خبریں

کووند، مودی، راہل، کیجریوال کانامور سنگھ کی موت پراظہار افسوس

فوٹو بشکریہ یو این آئی

نئی دہلی، 20 فروری (یو این آئی) ہندی تنقید کی اہم شخصیت اور معروف مارکسسٹ مفکر ڈاکٹر نامور سنگھ کی موت سے دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس کے صدر راہل گاندھی، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سمیت کئی رہنماؤں، مصنفوں اور صحافیوں نے ڈاکٹر سنگھ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ۔ ان کے انتقال کو ادب کے میدان میں نا قابل تلافی نقصان قرار دیا۔ 
ساہتیہ اکیڈمی، ترقی پسند مصنفوں کی تنظیم،’جن سنسکرتی منچ سمیت کئی ادبی تنظیمیوں نے بھی ادب کے میدان میں ڈاکٹر سنگھ کےکام کو یاد کیا۔ 
ڈاکٹر سنگھ کا گذشتہ رات ایمس میں طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔ وہ 92 برس کےتھے۔۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close