بہار

کوشی کمشنری کا معروف ادارہ صفہ پبلک اسکول سوپول میں سائنس-آرٹس ایگزیبیشن کا انعقاد

سوپول (ہندوستان اردو ٹائمز) صفہ پبلک اسکول مرچا روڈ وارڈ نمبر ۲۳ سوپول کے میدان میں طلبہ وطالبات کے ذریعہ سائنس اور آرٹس ایگزیبیشن کی ایک شاندارتقریب منعقد کی گئ جس میں طلبہ و طالبات نے اپنے ہاتھوں سے بنائے گئے سائنس اور آرٹس کےعجیب وغریب شاندار نظارے پیش کئے۔ سائنس ایگزیبیشن کے اس تقریب میں طلبہ و طالبات کی سائنسی افکار و نظریات کی جھلک صاف نظر آرہی تھی۔
ہائڈروالیکٹرسیٹی،آرکےمیڈیزمیرر،ریلوے ٹریک،روپوے ماڈل،وینڈ ماڈل،ویلکینو،رین واٹر،پارک،واٹر ٹینک،اسکول،قطب مینار،جامع مسجد،ہاسپیٹل،روڈ ٹریفک،کعبہ شریف ان جیسے تقریبا 60ماڈل پیش کئے گئے۔
تقریب کا آغاز خصوصی مہمان جناب وسیم رضا صاحب(سینئر ڈپٹی کلکٹر ضلع سوپول) جناب مہتاب رحمانی صاحب (ڈی پی او سوپول) جناب آنند کمار صاحب (آفیسر اقلیتی شعبہ ضلع سوپول) مفتی نہال عالم ندوی صاحب مینجنگ ڈائریکٹر صفہ پبلک اسکول،نصاب عالم صاحب ڈائیریکٹرصفہ پبلک اسکول کے ہاتھوں پردہ کشائ کے ذریعہ ہوا۔
بچوں اور بچیوں نے مختلف قسم کے سائنس اور آرٹس کے ماڈل پیش کئے افسران سمیت والدین اورسرپرستوں نے ایگزیبشن میں ماڈل اورپروجیکٹ کا بڑا باریکی سے جائزہ لیا اور گھنٹوں مشاہدہ کیااور بچوں کی محنتوں کو خوب سراہا۔
مہمان خصوصی جناب وسیم رضا صاحب نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کے ذریعہ اس طرح کی تقریب کا انعقاد کرنے سے بچوں میں سائنس اور آرٹس کے تئیں جذبہ بڑھتا یے،صفہ پبلک اسکول کے ذریعہ آج کے پروگرام سے تعلیم سے وابستہ لوگوں کو ایک نئ روشنی ملےگی،جناب مہتاب رحمانی صاحب نے اسکول کے بچوں کے پروجیکٹ اور ماڈل کی تعریف و تحسین کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بچے اپنی کامیابی وکامرانی کا درست راستہ اختیار کر سکتے ہیں، موجودہ زمانہ میں ضرورت کے مطابق سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں نئی نئی ایجادات ضروری ہیں،آج صفہ پبلک اسکول سوپول اسی راستے پر گامزن ہے۔ جناب آنند کمار صاحب نے کہا کہ صفہ پبلک کے احاطہ میں پہونچ کر اور یہاں کے طلبہ و طالبات کی سائنس اور آرٹس ایگزیبیشن میں انکی کارکردگی کو دیکھکر دل خوش ہو گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آج یہاں کے طلبہ و طالبات نے جس طرح سے کارکردگی اور نظارے پیش کئے ہیں،یہ بات طے شدہ ہے کہ یہ سبھی ایک دن اسکول اور ملک کا نام روشن کرینگے ۔
مولانا رمضان علی قاسمی صاحب نے کہا صفہ پبلک اسکول سوپول ایک ایسا مشن اور تحریک ہے جہاں انگلش میڈیم کے ساتھ ساتھ مکمل دینیات کی تعلیم دی جاتی ہے،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طرز پر چلنے والا یہ ادارہ آج کامیابی کی راہ پر گامزن ہے،بچوں کی کارکردگی کو دیکھ میرا دل باغ باغ ہو گیا،میں تمام لوگوں سے درخواست کرتاہوں کہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے یہاں ضرور داخلہ کرائیں۔
مفتی نہال عالم ندوی نے کہاکہ صفہ پبلک اسکول تعلیم کے میدان میں کوشی کمشنری کی شان بن چکا ہے یہاں کے بچے تعلیم کے ساتھ ساتھ
اخلاق وکردار،تہذیب و تربیت سائنس اور آرٹس کےمیدان میں آگے نکل چکے ہیں۔
نصاب عالم صاحب نے تمام خصوصی مہمانوں اور تقریب میں شرکت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا، نظامت کے فرائض صدیق صافی نے انجام دیا۔
اس موقع پر محمد جمال الدین، محمد نسیم اقبال، راجا حسین صادق علی، قاضی ابوالقاسم رحمانی ،مولانا سلیم ندوی،شاہد حسین، تنویر حسن، رسید عالم ،صدام حسین ،محمد امتیاز ،میتھلیش سنگھ ،حافظ انصاارلحق ،سائشتہ پروین، رحمت ناز رحمانی ،ناصرین صادق ،شاہن پروین منتشہ پروین اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجودتھے

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button